ابنا: صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے چين کي پارليمنٹ کي قائمہ کميٹي کے چئرمين وو بانگ گوا سے ملاقات ميں کہا کہ تہران اور بيجنگ کو چاہئے کہ وہ باہمي تعلقات کي سطح کو آگے بڑھانے اور اپنے تعاون کو زيادہ سے زيادہ فروغ دينے کے لئےہمہ جانبہ کوشش کريں –
صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا کہ ايران اور چين کے تعلقات کي تاريخ بہت پراني ہے- انہوں نے کہا کہ علاقائي اور عالمي مسائل ميں ايران اور چين کے موقف ايک جيسے ہيں –
صدر احمدي نژاد نے اسي طرح ايران کي پرامن ايٹمي سرگرميوں کے لئے چين کي حمايت کو دونوں ملکوں کي دوستي اور گہرے باہمي اعتماد کا نتيجہ قرارديا- انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران ايٹمي معاملات ميں فريقين کے درميان بات چيت اور تعميري تعاون پر زور ديتا ہے –
چين کي پارليمنٹ کي قائمہ کميٹي کے چئرمين وو بانگ گوا نے بھي پانچ جمع ايک گروپ کے ساتھ تعاون ميں ايران کے مثبت اور لچک دار موقف کي تعريف کرتے ہوئے کہا کہ چين تمام ملکوں کے لئے پرامن مقاصد کے لئے ايٹمي ٹکنالوجي سے استفادے کے حق پر زور ديتا ہے- انہوں نے کہا کہ بيجنگ اس سلسلے ميں کسي بھي طرح کے دباؤ ڈالنے کي پاليسي يا پابنديوں کا مخالف ہے –
چين کي پارليمنٹ کي قائمہ کميٹي کے چئرمين اسلامي جمہوريہ ايران کے حکام کے ساتھ مختلف علاقائي اور عالمي مسائل پر بات چيت کے لئے اتوار کو تہران پہنچے ہيں.
.....
/169